ہمیں وہ وقت بھی یاد ہے جب ججز فون کرکے پوچھتے تھے کہ میاں صاحب کیا فیصلہ لکھوں، اسد عمر

15  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اس ملک کی بڑی پارٹیوں میں جو مک مکا تھا عمران خان اسی کو ختم کرنے آیا ہے، ہمیں وہ وقت بھی یاد ہے جب ججز فون کرکے پوچھتے تھے کہ میاں صاحب کیا فیصلہ لکھنا ہے۔

قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کی تقریر کے بعداسد عمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مولانافضل الرحمٰن دھرنا لےکراسلام آباد آئے، بڑے دعوےکئے اور پھر ناکام لوٹے،  دوسرے دھرنےکے وقت کارکنان ‏پوچھتے ہی رہ گئےکہ ہمارا لیڈر کہاں ہے،  کارکنان نےکہا سانوں نہروالے پل تے بلا کے سوہنا ماہی کتھے رہ گیا، انہوں نے کہا کہ سوہنا ماہی اسلام آباد میں کارکنان کو بلاکرخودکراچی میں بیٹھارہا تھا۔

اپوزیشن 2023ء تک انتظار کرے

اسدعمر نے اپوزیشن کے طرز سیاست پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا  کہ  ہمیں ہاتھ اٹھانےکی کوئی  ضرورت نہیں ہے اپوزیشن کو ‏خود ہی سیاسی مارپڑ رہی ہے میڈیامیں پی ڈی ایم کےسہولت کار بیٹھےہیں جن کاعوام کوبھی پتا ہے، انہوں نے پی ڈی ایم سے کہا کہ  2023ء  کا انتظار ‏کریں دوسرے راستوں کو اختیار نہ کریں۔

پی ڈی ایم ایک بیماری ہے، جو سردیوں میں آتی ہے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارےہاں نئی بیماری آئی ہے، سردی میں پی ڈی ایم آتی ہےپھرچلی جاتی ہے،  ان کا کہنا تھا کہ تین سردیاں گزر گئیں یہ سردی بھی گزر جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے ‏مطالبہ کیاکہ سیاستدانوں کو ایک دوسرےکا خیال رکھناچاہیے ماضی میں باریاں لگی ہوئی تھیں، کہاجاتاتھامنہ نہ ‏کھلوائیں کتنی چوری کی ایک دوسرےکے خلاف تقریرکی جاتی تھی اورچوریاں چھپائی جاتی تھیں، عمران خان یہی مک مکا ختم کرنے آیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved