ریحام خان نے عمران خان کو اہم مشورہ دے دیا

24  اپریل‬‮  2022

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے چیئرمین پی ٹی آئی  کو اہم مشورہ دے دیا ۔

ٹوئٹر پر ریحام خان نے پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا، ٹوئٹ میں سحر کامران نے عمران خان پر تنقیدی تجزیے کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی تھی۔

سحر کامران نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ عمران خان کا سفاکانہ ایجنڈا ابھی ختم نہیں ہوا، عمران خان قومی اداروں، الیکشن کمیشن آف پاکستان، میڈیا، پاک فوج اور ہمارے معاشرے کے سماجی کلچر کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہیں، درحقیقت عمران نیازی نے کلبھوشن جادھو سے بہتر انداز میں پاکستان کے دشمنوں کی خدمت کی ہے۔

سحر کامران کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ریحام خان نے بغیر عمران خان کو مخاطب کیے ٹوئٹ کی اور لکھا کہ ’وہ نہیں رکے گا ہمیں اس (عمران خان) پر توجہ نہیں دینی چاہیے، آئیے آگے کی طرف اور قوم کو متحد کرنے کی جانب توجہ دیں‘۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved