سروسز اسپتال میں زیر علاج گورنر پنجاب کی صحت اب کیسی ہے؟

24  اپریل‬‮  2022

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ گزشتہ روز سے لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

گزشتہ روز سحری کے وقت گورنر پنجاب کی طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے باعث انہیں سروسز اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

اب گورنر پنجاب کی صحت کے حوالے سے ایم ایس سروسز اسپتال کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

ایم ایس سروسز اسپتال کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کو گیسڑو اور قے کے باعث داخل کیا گیا ہے، گورنر عمر سرفراز چیمہ کا علاج معالجہ جاری ہے۔

سروسز اسپتال کے ایم ایس کا بتانا ہے کہ سینئر فزیشن نے گورنر پنجاب کا چیک اپ کیا ہے، ان کا بلڈ ٹیسٹ اور الٹرا ساؤنڈ کرایا جائے گا۔

ایم ایس سروسز اسپتال کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی بنیاد پر فزیشن گورنر پنجاب کے مزید علاج کا فیصلہ کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved