پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شرم آنی چاہیے جو امریکا کی خوشامد کرتے ہوئے امر بالمعروف جیسے اسلامی تصور کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
شیریں مزاری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ کی امریکا میں گفتگو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘مفتاح اسماعیل امر بالمعروف جیسے اسلامی تصور کا مذاق اڑا رہے ہیں جبکہ ان کی بڑ بڑا ہٹ سے ان کی جہالت عیاں ہے’۔
شرم آنی چاہئے @MiftahIsmail کو کہ امریکہ کی خوشامد کرتے ہوئے امر بالمعروف جیسے بنیادی اسلامی تصورِ کا مذاق اڑا رہا ہے جبکہ اسکی ہَڑبڑاہٹ و بُڑبڑاہٹ سےاسکی جہالت عیاں ہے۔ اوباشوں کے اس ٹولے کیلئے کیا کچھ بھی مقدس نہیں؟ #MarchAgainstImportedGovt pic.twitter.com/Hiyz0gHhUA
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) April 23, 2022
واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نےگزشتہ دنوں امریکا میں آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے اپنی تحریک میں قرآنی اصطلاح ’امر بالمعروف‘ کا استعمال ایسے کیا جیسے وہ اچھائی ہیں اور ہم بُرائی ہیں۔
There is no ridicule whatsoever.
Dr Ismail’s pity however is for those who seek to misuse our faith.
Disappointed in Dr Mazari—who knows better than to try to whip up religious sentiment against their opponents. 😔
May Allah guide and protect us all. https://t.co/hiCRQuoPEa
— Mosharraf Zaidi (@mosharrafzaidi) April 24, 2022
شیریں مزاری کے بیان پر حکومتی اتحاد میں شامل ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’جہلا سے کیا شکوہ ،جب شیریں مزاری صاحبہ سیاست کے لیے مذہب کارڈ استعمال کریں ، خدارا سیاست میں اس آگ کو نہ گھسائیں۔
اس کے علاوہ پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے شیریں مزاری کے ٹوئٹ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اطلاعات پی ٹی اے کو حکم دے کر مذہبی منافرت والے ٹوئٹس اور ٹوئٹر ہینڈل بند کرائیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف اور ورلڈبینک کی سالانہ میٹنگ واشنگٹن میں ہو رہی ہے جس میں وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔