الیکشن کب ہوں گے؟ وزیر داخلہ نے بتا دیا

24  اپریل‬‮  2022

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے الیکشن سے متعلق اہم بیان دے دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ   یہ الیکشن کا سال ہے،  جلسے جلوسوں کااچھی طرح تدارک کریں گے،  عمران خان اسلام آباد آئیں اچھی طرح استقبال کریں گے،  انہوں نے جو پلان ہمارے لیے بنایا تھا اب ان کیلئےاستعمال ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ   نااہل اورنالائق ٹولہ ملک پرمسلط تھا جس نے ہرچیز خراب کی،  نااہل ٹولےکوہٹانا بہت ضروری تھا، پی ٹی آئی کے  منحرف ارکان کو کوئی آفر نہیں دی،  ہم نے اتحادیوں کی مدد سے ان کی حکومت کو گرایا،  اتحادیوں کےووٹ سے ہی شہباز شریف وزیر اعظم بنے۔

انہوں نے کہا کہ  سابق سفیراسد مجید کی ڈونلڈلوکےساتھ ملاقات ہوئی،  ڈونلڈ لو نے کوئی چیزاسدمجیدکونہیں دی،  ایجنسیوں کےسربراہوں نے کہا کوئی سازش نہیں ہوئی،  عمران خان نوجوانوں کوگمراہ کررہےہیں، ان کے پاس سوشل میڈیا کے سوا کچھ نہیں ہے، اگر سوشل میڈیا کے پراپیگنڈے پر حکومتیں چلتیں تو یہ اپنی حکومت بھی چلالیتے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ   گزشتہ دورمیں جھوٹےمقدمات بنائےگئے، ان کے خلاف مقدمے کے احکامات وزیر اعظم ہاؤس سے دیے گئے۔ مریم نوازپر بھی جھوٹا مقدمہ بنایاگیا،  شہزاداکبرروزانہ پریس کانفرنس میں جعلی کاغذلہراتےتھے،  برطانوی ایجنسی نےشہبازشریف اور فیملی کو کلیئر قراردیا،   گزشتہ دورمیں مخالفین کوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیا،  ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا جھوٹا وعدہ کیاگیا،  یہ لوگ کہتےتھےمہنگائی ہوتو وزیراعظم کرپٹ ہوتاہے،  پی ٹی آئی حکومت میں تاریخی مہنگائی تھی،  ادویات سکینڈل کاکوئی مقدمہ درج نہیں کیاگیا،  ان کےدورمیں کوئی میگا پراجیکٹ نہیں لگایاگیا۔

علاوہ ازیں الیکشن سے متعلق پارٹی کے صدر شہباز شریف بارہا کہ چکے ہیں کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔جبکہ عمران خان کی طرف سے اس حوالے سے ملک گیر احتجاج اور جلسے کرنے کا  اعلان کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved