اپنے خلاف مقدمے کے حوالے سے وزیر داخلہ کا اہم انکشاف

24  اپریل‬‮  2022

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا ء نے اہم انکشاف کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہعمران خان کو جتنی جلدی ہٹا دیا جاتا اتنا ہی بہتر تھا، جھوٹے مقدمات بنا کر مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، وثوق سے کہتا ہوں میرے خلاف مقدمے کے آرڈر وزیراعظم ہاؤس سے دیے گئے۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ جیلوں میں قید لوگوں کا کھانا بند کیا، میری ادویات بند رکھیں، منی لانڈرنگ کا جھوٹا الزام لگا کر شہباز شریف کو 14 ماہ جیل میں رکھا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جھوٹا الزام لگا کر حمزہ شہباز کو 22 ماہ جیل میں رکھا، مریم نواز کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، پابند سلاسل کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جن خواتین کا سیاست سے تعلق نہیں تھا ان کے خلاف بھی مقدمات بنائے، ترقیاتی منصوبوں میں ہمارے خلاف کمیشن کے شواہد ڈھونڈتے رہے مگر نا کام رہے۔
رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ ادویات اسکینڈل میں کراچی کے گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر 5 کروڑ لیا گیا، ادویات مہنگی کردیں، عمران حکومت نے جو جو وعدے کیے اس کے برعکس کیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کو مودی کی جھولی میں ڈال دیا، خارجہ تعلقات کا بیڑا غرق کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved