نیب کو سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین منتخب کیا جاناپاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے، چیئرمین نیب

24  اپریل‬‮  2022

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کے کنونشن کے تحت ملک پاکستان کا فوکل ادارہ ہونے کے علاوہ نیب کو متفقہ طور پرسارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین منتخب کیا گیاجوکہ نیب کی کوششوں سے پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی):  اپنے بیان میں چیئرمین قومی احتساب بیورو نے کہا کہ نیب کی شاندار کارکردگی کو معتبر قومی و بین الاقوامی اداروں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان،عالمی اقتصادی فورم،مشال پاکستان نے سراہا ہے۔گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں،پاکستان واحد ملک ہے جس نے انسداد بد عنوانی کے لئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ پاکستان اور چین پاکستان میں جاری سی پیک منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے ملکر کام کر رہے ہیں۔نیب ملک کا واحد ادارہ ہے جس نے اپنے قیام سے اب تک بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے864ارب روپے برآمد کئے ۔نیب کی کاوشوں کی بدولت نہ صرف برآمد کی گئی رقوم مختلف وفاقی اور صوبائی اداروں کو واپس کی گئیں بلکہ غیر قانونی ہاؤسنگ سو سائٹیوں کے متاثرین میں 25 ارب کی رقوم تقسیم کی گیں ۔ نیب افسران ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ کو نہ صرف اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں بلکہ نیب نے انسداد بدعنوانی کی سہ جہتی قومی حکمت عملی وضع کی ہے۔جس کو انسداد بدعنوانی کی موثر حکمت عملی قرار دیا گیا ہے۔

نیب نے تفتیشی نظام کو مزید بہتر بنانے اور اجتماعی دانش سے فائد ہ اٹھانے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام متعارف کرایا ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم متعلقہ ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں ایک سینئر اور جونیئر انویسٹی گیشن افسر،ایڈیشنل ڈائریکٹر بطور کیس افسر ، لیگل قونسل ،مالی ماہر اور فرانزک ماہر پر مشتمل ہو تی ہے جس کے شاندار نتائج سامنے آرہے ہیں ۔نیب نے اپنی پاکستان ٹریننگ اینڈ ریسرچ اکیڈمی قائم کی ہے جس میں منی لانڈرنگ اور وائٹ کالر کرائمز کے مقدمات کی جدید انداز میں تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن افسران کی تربیت شروع کی گئی ہے۔دستاویزات ،فنگر پرنٹس کی جانچ پڑتال اور ڈیجیٹل ڈیٹا کی جانچ پڑتال کیلئے نیب راولپنڈی میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے، جس سے انویسٹی گیشن کے معیار میں بہتری آئی ہے۔

نیب نے انویسٹی گیشن کے معیار میں بہتری کے لئے نیب ہیڈ کوارٹر میں منی لانڈرنگ سیل قائم کیا گیا ہے نیب کا کسی سیاسی جماعت گروپ اور فرد سے کوئی تعلق نہیں اس کی وابستگی صرف ریاست پاکستان سے ہے۔نیب ملک کا انسداد بدعنوانی کا ادارہ ہے۔جس کو بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم ریکور کرنے کی زمہ داری دی گئی ہے۔نیب کی موجودہ قیادت کے دور میں نیب نے 584 ارب روپے برامد کیے جوکہ ریکارڑ کا حصہ ہے۔ نیب نے موجودہ قیادت کے دور میں معزز احتساب عدالتوں نے 1504 ملزمان کو نیب کی موئثر پیروی کی بدولت سزا سنائی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved