آئی ایم ایف حکام کی پاکستانی وفد سے ملاقات، مذاکرات کا اعلامیہ جاری

25  اپریل‬‮  2022

آئی ایم ایف مشن چیف برائے پاکستان نیتھن پورٹر نے پاکستانی وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری کیا ہے۔

آئی ایم ایف کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ کے ساتھ اقتصادی پالیسیوں پر بات چیت نتیجہ خیز رہی،آئی ایم ایف مئی میں اپنا مشن پاکستان بھیجے گا، تاکہ ساتویں ای ایف ایف ریویو کو مکمل کرنے کے لیے پالیسیوں پر مزید بات چیت کی جا سکے۔ میٹنگ میں غیر فنڈ شدہ سبسڈیز کو واپس لینے کے لیے فوری اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے پروگرام میں جون 2023 تک توسیع کی درخواست کی ہے، پاکستانی حکام موجودہ چینلجز سے نمٹنے کے لیے پرعزم کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایم ایف کے ترجمان گیری پرائس نے بھی ٹویٹ میں کہا کہ ’آئی ایم ایف کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر اور پاکستان کے وزیرِ خزانہ کے درمیان توسیعی فنڈ کی سہولت برقرار رکھنے کے حوالے سے مثبت بات چیت ہوئیگزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا  ڈیفالٹ کا کوئی چانس نہیں، اس سال ٹیکس ریٹ بڑھانے کا ارادہ نہیں لیکن ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ غربت میں کمی کیلئے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رقم بڑھائی جاسکتی ہے، اسٹیٹ بینک کو خودمختاری دی جا چکی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved