وزیراعلٰی پنجاب کا حلف نہ لینے کا معاملہ، حمزہ شہباز کی عدالت میں نئی درخواست دائر

25  اپریل‬‮  2022

پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلی حمزہ شہباز نے حلف نہ لینے کے معاملے پر دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

حمزہ شہباز کے وکیل نے درخواست جمع کرادی ۔۔درخواست میں ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہبازکی جانب سے لاہورہائی کورٹ میں دائرنئی درخواست میں وفاق اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔حمزہ شہباز کی درخواست میں وزیراعظم کو بزریعہ پرنسپل سیکریٹری، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چئیرمین سینٹ کو بذریعہ سیکریٹری فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی استدعا کی گئی ہے۔

وکیل حمزہ شہباز نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ لاہورہائی کورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کے لیے نمائندہ مقررکرنے کی ہدایت کی تھی۔حمزہ شہباز کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت کے حکم پرعملدرآمد کے لیے احکامات جاری کرے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved