وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملک میں موجودہ لوڈ شیڈنگ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے ہے جسے ہم ٹھیک کررہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت نے 5 سال کی بدترین لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، پی ٹی آئی حکومت نے نہ بروقت ایندھن خریدا اور نہ ہی پاور پلانٹس کی مرمت کی۔
Mian Nawaz Sharif’s govt ended the worst load-shedding in 5 years. PTI govt neither purchased fuel in time nor repaired power plants. Hence the current load-shedding. Costly power generation through inefficient plants is costing the people Rs.100 billion/month. We are fixing it.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 25, 2022
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری موجودہ لوڈ شیڈنگ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے، ہم اسے ٹھیک کر رہے ہیں، ناکارہ پلانٹس کے ذریعے مہنگی بجلی پیدا کرنے سے عوام کو ماہانہ 100 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔