پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی قلت کے باعث پٹرول پمپوں پر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں پٹرول پمپس پر ڈیزل کی قلت سامنے آ رہی ہے اور ڈیزل کی فروخت اکثر مقامات پر بند کی جا چکی ہے ، پٹرولیم ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ پٹرولیم کمپنیوں نے ڈیزل کی ترسیل روک دی ہے ، مرکزی جنرل سیکریٹری کسان اتحاد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل بحران سے گندم کی فصل شدید متاثر ہو رہی ہے ، پٹرول پمپ مالکان کا موقف ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نرخوں میں ردو بدل کے امکان کے پیش نظر ڈیزل نہیں منگوایا گیا۔