عمران خان کو لانے والوں نے اپنی غلطی مان لی، حکومت 5 سال پورے نہیں کرے گی، زرداری

16  ‬‮نومبر‬‮  2021

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو لانے والے اب مان رہے ہیں کہ ان سے غلطی ہو گئی ہے، عمران خان کی حکومت 5 سال پورے نہیں کرے گی۔

آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا شمیم کے الزامات کے متعلق سوال پر  آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ رستہ پہلے دیکھا ہوا ہے، آپ کو یاد ہو گا کہ جسٹس قیوم کے ساتھ سیف الرحمٰن اور کچھ مزید افراد کی ٹیپ تھی۔

عمران خان کے طرز حکومت پر گفتگو کرتے ہوئےآصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرےگی، ان کو لانے والےبھی  اب اعتراف کررہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی، اب وہ اس غلطی کو کیسے ٹھیک کریں یہ اللہ بہتر جانتا ہے۔ مریم نواز کی ہائیکورٹ میں درخواست کے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ میری بیٹیوں جیسی ہیں، ان کی درخواست سے متعلق بات نہیں  کروں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved