کراچی کے علاقے گولڈن ٹاﺅن سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ نوجوان لڑکی دعا زہرہ کو لاہور سے ٹریس کر لیا گیاہے جسے پولیس نے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بتایا جارہاہے کہ دعا زہرہ نے لاہور میں آکر ایک ” ظہیر “ نامی نوجوان سے نکاح کر لیا تھا اور پولیس کی جانب سے لڑکے کو بھی اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیاہے ، دعا زہرہ کا ویڈیو بیان پولیس نے ریکارڈ کر لیاہے جو کہ جلد ہی شیئر کیا جائے گا ۔
دعا زہرہ کے والدنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تفصیل بتائی گئی ہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ مزید تفصیلات فی الحال جاری نہیں کی جا سکتیں ،گمشدگی کا مقدمہ ہے تفتیش میں مسائل آ سکتے ہیں ۔