منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کر لیا

25  اپریل‬‮  2022

تحریک انصاف نے منحرف ارکان کے ریفرنس کے معاملے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہےکہ منحرف ارکان کے معاملے پر ریفرنس کے لیے لاہور  ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا جس میں عدالت سے الیکشن کمیشن سے نااہلی ریفرنسزپرجلد فیصلےکیلئےاستدعاکی جائے گی۔

واضح رہےکہ پی ٹی آئی کے 26 ارکان اسمبلی پر وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا الزام ہے اور پی ٹی آئی نے 26 ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کررکھے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved