سوشل میڈیا پر زمین ٹرانسفر کرنے کے حوالے سے خبروں پر ملک ریاض کا موقف سامنے آگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے حوالے سے ملک ریاض کا موقف بھی سامنے آ گیا جس میں انہوں نے کہا کہ میرے اور بیٹے کے خلاف زمین ٹرانسفر کے حوالے سے غلط خبریں زیر گردش ہیں، زیر بحث زمین ایک یونیورسٹی اور لنگر خانے کو عطیہ کی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کا مقام تبدیل ہونے پر زمین کی منتقلی روک دی گئی تھی، ان کے اور ان کے بیٹے کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،علی ملک ایک سال سے پاکستان میں نہیں ہے، ان کی زندگی کا واحد مقصد پاکستان کی ترقی ہے۔