سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے متعلق بڑی خبر سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو نیا پاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے، جس کی مدت 10 سال ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو نیا پاسپورٹ 23 اپریل کو جاری کیا گیا، جس کے بعد اب کسی بھی وقت ان کی واپسی کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی میعاد گزشتہ برس 15 فروری کو ختم ہو گئی تھی، اور سابق حکومت نے ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی تھی۔