منحرف اراکین کیلئے بری خبر، الیکشن کمیشن نے طلب کر لیا

25  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین اسمبلی  کو  الیکشن کمیشن طلبی  کا نوٹس جاری ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی کے خلاف آرٹیکل 63 اے کا ڈکلیئریشن اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی نے بھیج دیا ہے، ایسے ممبران قومی اسمبلی کو 28 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، منحرف ارکان کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو بھی نوٹس جاری کردیے ہیں۔

ممبران صوبائی اسمبلی کو 6 مئی کے لیے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ سابق اسپیکرنے منحرف ارکان کی نااہلی کا ریفرنس بھیجا تھا۔

دوسری جانب ممنوعی فندنگ کیس کے حوالے سے بھی پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل بینچ نے سماعت کی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ کے خلاف پٹیشن کو یکجا کر کے سماعت کی گئی پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے،وکیل شاہ خاور نے کہا کہ ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی ہے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved