چیف الیکشن کمشنر کیخلاف پی ٹی آئی کے احتجاج پر بلاول بھٹو کا موقف سامنے آگیا

25  اپریل‬‮  2022

چیف الیکشن کمشنر  کی جانبداری کیخلاف  پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے    احتجاج کی کال دی تھی جس پر  بلاول بھٹو  کا موقف سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ متنازع سے آئینی کردار میں منتقلی پر تمام اداروں کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں،عمران کی سیاست “مجھے کیوں نہیں بچایا” کی مہم کے ساتھ اداروں کو نشانہ بنانے کی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ اور پروپیگنڈے پر مبنی ہے، چیف الیکشن کمشنر اپنے ادارے اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ جاری رہا تو مستقبل میں ہم ایک مضبوط الیکشن کمیشن دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کا اعلان بلیک میلنگ اور دباؤ کا ایک حربہ ہے، عمران خان کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی اور سچ غالب آئے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved