شہباز شریف کے پرانے ساتھی احد چیمہ کا وزیراعظم آفس میں کام کرنے سے انکار، وجہ کیا بنی؟

25  اپریل‬‮  2022

دی میٹرو مین کے نام سے مشہور سول سرونٹ احد چیمہ نے وزیراعظم آفس میں کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے احد چیمہ کو وزیر اعظم ہاؤس طلب کیا ہے، تاہم احد چیمہ نے وزیراعظم آفس میں کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  احد چیمہ دلبرداشتہ ہو کر قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں، لیکن  وزیراعظم احد چیمہ کو وزیراعظم آفس میں تعینات کرکے لاہور میٹرو، اورنج لائن ٹرین اورقائداعظم پاور پلانٹ میں ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، جبکہ دوسری جانب احد چیمہ اب سول سروس میں مزید کام کرنے کو تیار نہیں۔

ذرائع کے مطابق احد چیمہ کو نیب نے گزشتہ 3 برس جیل میں رکھا، ان کی فیملی کو بھی ہراساں کیا گیا، اس دوران انہیں شہبازشریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوششیں بھی کی جاتی رہیں، بالآخر طویل اور بے رحمانہ احتساب کے بعد انہیں بری کر دیا گیا، جس کی وجہ سے احد چیمہ اداروں سے سخت نالاں ہیں۔

احد چیمہ نے دلبرداشتہ ہو کر سول سروس سے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ  کیا ہے، اسی لئے  انہوں نے وزیراعظم آفس میں تعیناتی کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved