آئی جی پنجاب نے شوکاز نوٹس عدالت میں چیلنج کر دیا

25  اپریل‬‮  2022

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی کا شوکاز نوٹس ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی درخواست میں سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے پر سیکریٹری اسمبلی نے شوکاز نوٹس جاری کیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے 3 ماہ کی سزا کا بیان بھی دیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پولیس ڈپٹی اسپیکر کے حکم پر پنجاب اسمبلی میں داخل ہوئی، عدالت عالیہ نے بھی امن و امان برقرار رکھنے کاحکم دیا تھا۔

درخواست میں استدعا کی کہ عدالت سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی جانب جاری شوکاز نوٹس کلعدم قرار دے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved