وزیرِاعلیٰ پنجاب نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محکمہ قانون کے جاری کیے ہوئے مراسلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔خط کے متن کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل کو آئین کے آرٹیکل 140 کے تحت کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ قانون پنجاب کی جانب سے ایک سرکلر بھیجا گیا تھا جس میں ایڈوکیٹ جنرل احمد اویس کو کام کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ایڈوکیٹ جنرل احمد اویس پنجاب حکومت سے متعلق عدالتوں میں زیرسماعت کیسز میں پیش ہوتے ہیں۔نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کیس سے متعلق بھی احمد اویس ہی لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس میں نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورچیئرمین منصوبہ بندی وترقیات کی اجلاس میں شرکت۔
امن عامہ کے بارے میں بریفنگ دی گئی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں رمضان پیکیج پر عملدرآمد اورعوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو رمضان پیکیج کے تحت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیاگیا
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ترقیاتی منصوبوں پرہونے والی ڈویلپمنٹ کے بارے میں بریف کیاگیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا رمضان پیکیج کے تحت صوبہ بھر میں اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی یقینی بنانے کا حکم۔