پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کے ہمراہ عمرے پر جانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر طنزیہ بیان جاری کیا ہے۔
تفصیلاتت کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امپورٹڈ وزیراعظم کے ہمراہ عمرہ پر جانے والوں کی طویل فہرست قابلِ تشویش بات ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات جانتے ہوئے بھی سرکاری خرچ پر عیاشی ان کی بےشرمی اور لاپرواہی کی عکاس ہے۔
ٹوئٹر پر شاہ محمود قریشی نے ادھورا شعر لکھا
امپورٹڈ وزیراعظم کے ہمراہ عمرہ پر جانے والوں کی طویل فہرست قابلِ تشویش بات ھے۔ ملک کے معاشی حالات جانتے ہوئے بھی سرکاری خرچے پر عیاشی انکی بے شرمی اور لاپرواہی کی عکاس ہے۔
کعبے کس منہ سے جاؤگے امپورٹڈ
شرم تم کو۔۔۔۔۔۔۔#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) April 26, 2022
کعبے کس منہ سے جاؤ گے امپورٹڈ
شرم تم کو۔۔۔۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے اور ان کے ہمراہ اتحادی جماعتوں کے سربراہ بھی عمرہ پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہناہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو اپنے ہمراہ دورہ سعودی عرب جانے اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے وفد میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔