عمران خان نے پانچ سال پورے کیوں نہیں کیے؟ جاوید ہاشمی نے بتا دیا

26  اپریل‬‮  2022

جاوید ہاشمی نے بتا دیا کی عمران خان نے پانچ سال پورے  کیوں نہیں کیے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہےکہ عمران خان اپنے پانچ سال پورے کرتے مگر ان کے طرز حکومت  نے گنجائش نہ چھوڑی۔

جاوید ہاشمی دل میں تکلیف  کی شکایت پر طبی معائنے کے لیے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچے  جہاں  ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

جاوید ہاشمی نے بتایا کہ سینےمیں درد محسوس ہوا تو چیک آپ کے لیے آیا، ڈاکٹر کہتےہیں تھوڑے دن انتظار کریں پھر سرجری کریں گے۔

اس  موقع  پرجاوید  ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کے 5 سال پورے کرتے مگر ان کے طرز حکومت نےگنجائش نہ چھوڑی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved