جمعیت علمائے اسلام کے اہم رہنماء قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے رہنما مفتی بشیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ۔
ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی مفتی بشیر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے،مفتی بشیر کو اپنے ہی علاقہ میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔