جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، دو جوان شہید

26  اپریل‬‮  2022

جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشتگردوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملے کے نتیجے میں دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک عمر علی خان اور سپاہی محمد سراج الدین شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved