جامعہ کراچی میں ہونے والے بم دھماکے میں سندھ حکومت کی بڑی غفلت سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے غیرملکی اساتذہ کی ناقص سکیورٹی سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا، اور اس سلسلے میں یونیورسٹی کے سیکیورٹی ایڈوائزر نے 26 دن قبل چینی انسٹی ٹیوٹ کو خط لکھا گیا۔
جامعہ کراچی انتظامیہ کی جانب سے خط میں بتایا گیا تھا کہ غیرملکی ٹیچرز فارن فیکلٹی سے سکیورٹی کے بغیر آتے ہیں۔
خط میں کہا گیا تھا کہ غیرملکی ٹیچرز کے ہمراہ رینجرز یا پولیس کی نفری نہیں ہوتی، اگرکوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو جامعہ کراچی ذمہ دار نہیں ہوگی۔
یادرہے کہ آج جامعہ کراچی میں ایک خاتون نے خود کش دھماکےکے ذریعے چینی باشندوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئےتھے۔