بھارت میں بغیر اجازت سموسہ کھانے پر ایک شخص کو دکان کے مالک نے مبینہ طور پر قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں اتوار کے روز ایک 40 سالہ شخص ونود اہیروارکو مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دکان میں گھسنے اور مالک کی اجازت کے بغیر سموسہ کھانے کی وجہ سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جب ونود دکان میں داخل ہو اور بغیر اجات سموسہ اٹھا کر کھانے لگا تو مالک نے اسے پہلے ڈانٹا اور پھر اس کے سر پر ڈنڈا ماردیا۔
رپورٹس کے مطابق سر پر ڈنڈا لگنے کی وجہ سے اہیروار کی موت ہو گئی تاہم دکان کے مالک ہری سنگھ اور اس کے 20 سالہ بیٹے کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔