چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان، ن لیگ کی دوڑیں لگ گئیں

26  اپریل‬‮  2022

مسلم لیگ ( ن) کے اہم رہنماء نے چوہدری نثار کو راضی کرنے کی پیشکش کی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمااوروفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اگر چوہدری نثار ہاتھ بڑھائیں تو ہم میاں نواز شریف کو منا لیں گےکہ وہ انہیں پارٹی میں شامل کرلیں۔

 نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر کا کہنا تھا میری بھی دا سال سے  چوہدری نثار علی خان کیساتھ  ملاقات نہیں ہوئی ،اب ان کی واپسی مشکل نظر آتی ہے، لیکن اگر وہ دوستی کا ہاتھ بڑھائیں تو اس کیلئے کوشش کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور  رانا تنویر حسین کے درمیان گہری دوستی ہے ۔

یاد رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے دوران چوہدری نثار کے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے، لیکن وہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پارٹی میں شامل نہیں ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved