سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج کروڑوں لوگوں نے پرامن احتجاج کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ تو الیکشن ہی نہیں کرانا چاہتے، عمران خان کو الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں ، عمران خان کے بغیر پاکستان میں الیکشن کرانا مذاق ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پر یہ اسکینڈل نکلا گیا کہ وہ ہیلی کاپٹر استعمال کرتے تھے۔
فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ہر وقت انتخابات کیلئے تیار رہنا چاہیے،جو چیف الیکشن کمشنر انتخابات کیلئے تیار نہ ہواسےتو رہنا ہی نہیں چاہیے۔
مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو 3ماہ میں انتخابات کرانے کیلئے ہمیشہ تیار رہنا ہوتا ہے، الیکشن کمیشن کو اپنے کردار کو ٹھیک کرنا ہوگا۔