پی ٹی آئی کیخلاف کس قسم کے مقدمات ہوں گے ؟ مریم نواز نے کھلی دھمکی دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کہتی ہیں کہ بقول توشہ خانہ کے ساٹھ فیصد کابینہ ضمانت پر ہے۔
منگل کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کان کھول کر سن لیں، بہت جلد آپ کی پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی، ان کو ضمانتیں بھی نہیں ملیں گی۔
مریم نواز نے مزید لکھا کہ نون لیگ کے رہنماؤں کو تو جھوٹے مقدمات اور انتقام میں پکڑا گیا تھا، پی ٹی آئی والوں کے خلاف مقدمات بڑے جرائم اور نا قابل تردید شواہد پر ہوں گے۔
دوسری جانب عدالت نے تمام تر 17 سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن سے 17مئی تک جواب طلب کرلیا جبکہ عدالت نے پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل پر اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کیا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کے مطابق الیکشن کمیشن ہر سال سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی کرے گا، اگر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہو جائے تو اس کو کمیشن نے ضبط کرنا ہوگا، الیکشن کمیشن نے صرف اسکروٹنی کرنی ہے، جب اسکروٹنی کمیٹی نے کہہ دیا کہ اکبر ایس بابر کی دستاویزات قابل تصدیق نہیں تو اب کیا کارروائی چل رہی ہے؟، آپ کہہ رہے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کے خلاف ایک ہی طرح کی کارروائی ہو
۔