امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے وزارت خارجہ میں وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد – (اے پی پی): ملاقات میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔
حنا ربانی کھر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی احترام، اعتماد اور مساوات پر مبنی دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔