اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس یوکرین جنگ پر مذاکرات کیلئے روس پہنچ گئے، جہاں روسی وزیر خارجہ سے ملاقات میں انہوں نے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس مختصر دورے پر وفد کے ہمراہ روس پہنچے ہیں، جہاں وہ روسی صدر ولادی میر پوٹن سے بھی ملاقات کریں گے۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا استقبال روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروؤف نے کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بات چیت کے دوران یوکرین میں جنگ سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروؤف سے یوکرین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ،جس پر روسی وزیر خارجہ نے یوکرین کی نیوٹرل حیثیت کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ انتونیو گوتریس روسی صدر سے ملاقات کے بعد جمعرات کو یوکرین جائیں گے، جہاں وہ یوکرین کے صدر ولادی مییر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔