مسلم لیگ (ن) کے ق لیگ سے رابطے بڑھنے لگے

16  ‬‮نومبر‬‮  2021

آج اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے لاہور کے مقامی ہسپتال میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی، جبکہ  میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے سالک حسین کو فون کر کے ان کے والد صاحب کی خیریت دریافت کی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران کی فیملی سے ہمارا احترام کا رشتہ ہے جوہمیشہ قائم رہےگا۔

چوہدری سالک حسین سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت سینئر سیاست دان اور نہایت نفیس انسان ہیں،ہم  ان کی مکمل صحت یابی اور تندرستی کیلئے دعا گو ہیں۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے چوہدری سالک حسین سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین وضع داری کی علامت ہیں جبکہ مریم نواز نےکہا کہ ہم سب ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved