کتنے فیصد پاکستانی نئی حکومت پر بھروسہ کرتے ہیں، سروے رپورٹ جاری

27  اپریل‬‮  2022

عوامی آراء پر مبنی سروے جاری  کرنے کےحوالے سے معروف ادارے  پلس کنسلٹنٹ نے نیا سروے جاری کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 38 فیصد پاکستانیوں نے نئی حکومت کی صلاحیتوں پر بھروسےکا اظہارکیا ہے۔ سروے میں 29 فیصد  پاکستانیوں نےکہا کہ  نئی حکومت ملکی مسائل حل نہیں کرسکتی،  جبکہ 29 فیصد پاکستانیوں نے اس معاملے پر درمیانہ  اور ملا جلا مو قف اختیار کیا۔

سروے کے مطابق 70 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی اور گھریلو اخراجات پورا نہ ہونےکوپاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے، جبکہ 44 فیصد نے بیروزگاری اور 42 فیصد نےکرپشن کو ملک کا بڑا مسئلہ قرار دیا۔

سروے کے مطابق51 فیصد پاکستانی آئندہ 4 سے 6 ماہ میں نئے انتخابات کیلئے پرامید ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved