برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر کی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات

27  اپریل‬‮  2022

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات قائم ہیں اور تعلقات میں وسعت سے دونوں ممالک کو یکساں فائدہ پہنچے گا۔

اسلام آباد – (اے پی پی): انہوں نے یہ بات بدھ کے روز  پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر برطانیہ کی ترقیاتی ٹیم کی سربراہ اینابل گیری بھی موجود تھیں۔ وفاقی وزیر نے برطانوی ہائی کمشنر کا پرتپاک خیرمقد م کیا اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر ان سے تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے برطانوی ہائی کمشنر کووسیع تراقتصادی ایجنڈا اور موجودہ حکومت کی ترجیحات سے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اقتصادی اور مالیاتی استحکام لانا چاہتی ہے جس سے معیشت کی بحالی میں مدد ملے گی اور پائیدار اقتصادی ترقی بھی ممکن ہوگی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے اپنی حکومت کی جانب سے وزیر خز انہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کےلئے نیک تمنائوں کا اظہارکیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مثالی تعلقات قائم ہیں جسے مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے برطانیہ کی حکومت اورعوام کی جانب سے پاکستان کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ وزیر خزانہ نے معاونت فراہم کرنے پر برطانیہ کے ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved