مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نوازکا سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی ملاقات پر ردعمل سامنے آیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ صادق اور امین کے جھوٹے سرٹیفکیٹ لینے اور دینے والوں کی ملاقات ہوئی۔
صادق و امین کے جھوٹے سرٹیفکیٹ لینے اور دینے والے کی ملاقات ! صداقت اور امانت جیسے مقدس الفاظ کو بھی داغدار کیا۔ pic.twitter.com/2L04dg6ulW
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 27, 2022
مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہوں نے صداقت اور امانت جیسے مقدس الفاظ کو بھی داغدار کیا۔
یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے زمان پارک میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے، جس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے یہ ملاقات عمران خان کی خواہش پر کی۔