ایم کیو ایم کا عمران خان پر بڑا الزام

27  اپریل‬‮  2022

متحدہ قومی موومنٹ نے عمران خان پر بڑا الزام لگا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ اقتدار میں ہماری 14 سیٹیں چوری کرنے کے بعد آئے تھے۔

کراچی میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کا ساتھ اس لیے دیا کہ جمہوریت کا نقصان نہ ہو، صرف سات سیٹوں سے ہم آپ کو اقتدار میں لائے تھے۔

وسیم اختر نے کہا کہ آٹھ مارچ کو عدم اعتماد پیش ہوتی ہے، 9 مارچ کو سابق وزیر اعظم بہادر آباد مرکز میں آئے تھے، عمران خان نے کبھی کسی سازش کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم ملک اور جمہوریت کی خاطر آپ کے ساتھ چلتے رہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ایم کیو ایم نے موجو دہ حکومت کو بھی کئی مر تبہ تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
ان کا بر ملا اظہار انہوں نے میڈیا پر کیا ہے کہ یمارے مطاملبات تا حا ل کھٹائی کا شکار ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved