ثاقب نثار کی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

27  اپریل‬‮  2022

سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے زمان پارک میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس کے متعلق بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثاقب نثار نے کہا کہ میں نے یہ ملاقات عمران خان کی خواہش پر کی ہے۔

نجی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ملاقات میں سابق وزیراعظم عمران خان نے مجھ سے پوچھا کہ مجھے کسی ایسے شخص کے متعلق بتائیں جو مجھے موجودہ حالات کے مطابق بہترین قانونی رائے دے سکے۔

ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ انہیں جو قانونی رائے ملی، اس کے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب کی سیاسی صورتحال پر ملاقات میں کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

ثاقب نثار نے بتایا کہ میں نے سابق وزیراعظم سے کہا کہ عدلیہ سے متعلق جو تاثر قائم کیا جارہا ہے وہ درست نہیں، انہیں بتایا کہ عدلیہ میں بہت جید اورخدا کو ماننے والے بڑے لائق فائق ججزموجودہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved