اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ہونے والے دو درجن سے زائد اراکین اسمبلی نے مجھ سے رابطہ کیا ہے۔
راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا ایک طریقہ کار ہے، اس کیلئے ممبران کے استعفوں کی تصدیق اور ان کے دستخطوں پر استفسار کرناضروری ہے، مکمل تصدیق کے ساتھ ہی ان کا استعفیٰ قبول کیا جاتا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت ان کی پارٹی کے تمام مستعفی اراکین قومی اسمبلی کو طلب کیا جائے گا، اور ان سے استعفوں کی تصدیق کی جائیگی، جس کے بعد ہی ان کے استعفے منظور کئے جائینگے۔
یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے رواں ماہ عہدے کا چارج سنبھالتے ہی پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین اسمبلی کے استعفے ڈی سیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔