الیکٹیبلز سے متعلق سراج الحق کا بڑا بیان سامنے آگیا

27  اپریل‬‮  2022

الیکٹیبلز سے متعلق سراج الحق نے بڑا بیان سامنےدے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں ظلم و نا انصافی کا کھیل بند ہونا چاہیے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکٹیبلز کی سیاست نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ چند خاندانوں نے 7دہائیوں سے سیاست اور جمہوریت کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تینوں بڑی جماعتوں نے اپنی اپنی بادشاہتیں قائم کیں، تمام حکومتیں عوام کی فلاح و بہبوداور قانون کی حکمرانی قائم نہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ظلم و نا انصافی کا کھیل بند ہونا چاہیے، قوم اپنے حق کے لیے کھڑی ہو، آزمائے ہوئے چہروں کو مسترد کرے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ الیکشن متناسب نمائندگی کے اصول کے تحت کرانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی بیشتر جمہوریتوں میں متناسب نمائندگی کا اصول کامیابی سے جاری ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ شفاف الیکشن کے لیے انتخابی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے روشن مستقبل کے لیے واحد آپشن جماعت اسلامی ہے۔
یاد رہے کہ اپنے جلسوں میں سراج الحق نے متعدد بار جلد الیکشن کا مطالبہ کر چکے ہیں ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved