دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم مزید مضبوط بن کر ابھر رہی ہے، آرمی چیف

16  ‬‮نومبر‬‮  2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مزید مضبوط بن کر ابھر رہی ہے، پاک فوج تمام خطرات سے ملک کو بچانےکیلئےپرعزم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں شرکاء کو سیکیورٹی کی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔

جنرل قمرجاویدباجوہ سےورکشاپ کے شرکاء نے بات چیت کی تو  آرمی چیف نے سکیورٹی چیلنجز پر مشترکہ قومی ردعمل ‏اپنانےکی ضرورت پر زور دیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے فوج اپنی آپریشنل تیاریوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم مضبوط بن کر ابھری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved