آرمی چیف کا دورہ ایل او سی، اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کی جنگی تیاریوں اور بلند عزم کی تعریف

27  اپریل‬‮  2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا جہاں ان کی جوانوں سے ملاقات ہوئی اور انہیں لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سپہ سالار کا استقبال کیا۔

لائن آف کنٹرول کے دورے پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایل او سی کی صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چکوٹھی سیکٹر میں ایل او سی پر تعینات جوانوں کے ساتھ وقت گزارا، ان سے بات چیت کی اور جوانوں کے عزم و حوصلے کو سراہا۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی دستوں کی جنگی تیاریوں، بلند عزم کی تعریف کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved