پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری، ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی؟

27  اپریل‬‮  2022

پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

ایجنڈے کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کریں گے۔

ایجنڈےکے مطابق اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے  کارروائی بھی  ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگی۔

یاد رہے کہ  پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا رکھی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved