پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما ءکو نیب کورٹ سے کلین چٹ مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے بدھ کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور متروکہ وقف املاک بورڈ (ای ٹی پی بی) کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی لنک سمیت 10 ملزمان کو غیر قانونی سرمایہ کاری لنک کے ریفرنس میں بری کر دیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے آصف ہاشمی لنک اور دیگر کے خلاف غیر قانونی سرمایہ کاری کے ذریعے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے الزام میں ریفرنس دائر کیا تھا۔
ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام تھا۔نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت احتساب عدالت نمبر 1 کے جج اسد علی نے ریفرنس میں ملزمان کو بری کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔
نیب پراسیکیوٹر حارث قریشی نے حتمی دلائل دیئے۔عدالت نے پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق ایک اور ریفرنس پر فیصلہ 18 مئی تک ملتوی کردیا۔واضح رہے کہ آصف ہاشمی لنک کو جیل سے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ وہ نیب کیسز میں ضمانت پر ہیں۔ وہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے مقدمات میں زیر حراست ہیں۔