پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری کوآرڈینیشن گرفتار

28  اپریل‬‮  2022

پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری کورآڈینیشن عنایت اللہ لک کوگرفتارکرلیا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں آج ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہو گی، اسپیکر پرویز الہٰی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس سے پہلے عنایت اللّٰہ لک کو گورنر ہاؤس کے باہر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب اسمبلی نے بھی تصدیق کی ہے کہ سیکریٹری کوآرڈینیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللّٰہ لک کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔عنایت اللّٰہ لک کو لاہور کے تھانہ گڑھی شاہو منتقل کر دیا گیا ہے۔

عنایت اللّٰہ لک عدالت جا رہے تھے کہ پولیس نے ایکشن کیا، یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved