پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے دو سے تین دن کے لئے نجی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جا رہا ہوں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ دو سے تین دن کے لئے نجی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جا رہا ہوں۔ بتا کہ اس لئے جا رہا ہوں کہ کہیں یہ نہ سمجھ لینا بھاگ رہاُہوں۔ خان کے ساتھ کھڑا تھا۔ کھڑا رہوں گا۔ عید کے بعد اب دمادم مست قلندر ہوگا۔ اور انشاللہ خان کے ساتھ پہلی قطار میں کھڑا ہو کر اس امپورٹڈ کو شکست دیں گے
دوسری جانب شہباز گل نے وفاقی وزیراطلاعات مریم اور نگزیب پر شدید تنقید کی ہے۔ شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کبھی خاتون اوّل پرحملہ توکبھی مدینہ کی ریاست پر، اپنےسیاسی قد سے بڑھ کربدتمیزی کےباوجود بھی آپ نے ایک کنیزہی رہنا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ہر روز ٹی وی پر آکر کُڑک مرغی کی طرح ٹرٹر کرتی ہیں، اپنا کوئی جواب نہیں لیکن عمران خان کےبارے ہروقت بدتمیزی کرنی ہے۔