الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیانات کا نوٹس لے لیا

28  اپریل‬‮  2022

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے کمیشن مخالف بیانات کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مخالفانہ بیانات کا نوٹس لے لیا۔ کمیشن نے پیمرا سے  پشاورمیں  پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے عمران خان کے خطاب کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ سابق  وزیراعظم  عمران خان چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر مسلسل جانبداری کے الزامات عائد کرکے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں جب کہ گزشتہ روز ورکرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو (ن) لیگ کا ایجنٹ قرار دیا۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے بیانات کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved