ایل این جی کیس ، نیب میں شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کیخلاف ریفرنس منظور

28  اپریل‬‮  2022

ایل این جی کیس میں  نیب نے شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کیخلاف ضمنی ریفرنس کی منظوری دیدی۔

قومی احتساب بیورو نیب نے سابق وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی ، ان کے بیٹے عبداللہ خاقان اور وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف ضمنی ریفرنس کی منظوری دے دی۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق ضمنی ریفرنس کی منظوری ایل این جی ٹرمینل ون کا ٹھیکہ غیر شفاف انداز میں دینے کے الزام پر دی گئی ہے۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ شاہد خاقان خان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے ہمرا سابق ایس ایس جی سی بورڈ چیئرمین شیخ عمران الحق اور دیگر ملزمان بھی ہیں ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved