حمزہ کی حلف برداری نہ ہونے پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

28  اپریل‬‮  2022

حمزہ شہباز کی حلف برداری نہ ہونے پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے، اتنی دیدہ دلیری سے آئین و قانون اور عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔

ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا چاہیے، یہ 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے مذاق نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  اِن پاگلوں پر سنگین غداری اور عدالتوں کی توہین کے مقدمات چلنے چاہئیں، ایسی بچوں والی حرکتیں کہ انسان دنگ رہ جائے،سوچیں  ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کےحوالے ہمارا ملک تھا، شکر  ہےکہ پاکستان بچ گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved