آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کون کون سے بل منظور کرائے گی؟

17  ‬‮نومبر‬‮  2021

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے جاری کئے گئے ایجنڈے کے مطابق حکومت آج 29 بلز پیش کرے گی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری ایجنڈے کے مطابق انتخابی اصلاحات  ترمیمی بل 2021ء اور انتخابی دوئم ترمیمی بل آج کے اجلاس میں پیش کئے جائیں گے اور بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کی تعمیل کےکیلئے کلبھوشن بل بھی آج کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

انتخابی اصلاحات سے متعلق بل مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان پیش کریں گے، جبکہ کلبھوشن یادیو اور عالمی عدالت انصاف سے متعلق بل وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم پیش کریں گے۔

اس کے علاوہ مسلم فیملی لا کے دو بلز، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل، اسلام آباد میں چیریٹی رجسٹریشن اینڈ فیسلی ٹیشن بل، سٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپورشن ترمیمی بل 2021ء، اسلام آباد رینٹ ریسٹرکشن ترمیمی بل 2021ء، اینٹی ریپ بل اور حیدر آباد انسٹیٹیوٹ ٹیکنیکل مینجمنٹ سائنس بل بھی آج پیش کئے جائیں گے۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل 2021ء کریمینل لا ترمیمی بل 2021ء، کارپوریٹ ری سٹر کچرنگ کمپنیز ترمیمی بل، 2021ء اور فنانشل انسٹیٹیوشن ترمیمی بل 2021ء بھی آج کے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

پورٹ قاسم اتھارٹی ترمیمی بل 2021ء، پاکستان اکادبی ادبیات ترمیمی بل 2021ء ، اسلام آباد یونیورسٹی بل 2021ء، کمپنیز ترمیمی بل 2021، زراعت، کمرشل اور صنعتی مقاصد کے لئے قرضہ جات سے متعلق ترمیمی بل اورنیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل اینڈ ٹریننگ کمیشن ترمیمی بل بھی آج کے مشترکہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

مشترکہ اجلاس میں گوادر پورٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2021ء، پاکستان شپنگ نیشنل کارپوریشن ترمیمی بل 2021ء ، میری ٹائم ایجنسی ترمیمی بل 2021ء، الکرم انٹرنیشنل بل 2021ء، امیگریشن ترمیمی بل 2021ء بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2021، کورونا وائرس کے دوران ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کا بل بھی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مشترکہ ایوان میں کل اراکین کی تعداد 440 بنتی ہے جس میں سے حکومتی اراکین کی تعداد 221  جبکہ اپوزیشن اراکین اسمبلی کی تعداد219 ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved